مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہےکہ سائفر ایک حقیقت ہے اور جس نے حکومت ختم کی اس کا ٹرائل ہونا چاہیے۔
قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ وہ نانا کی سیاست دفن کرکے گیا ہے، اپنے نام کے ساتھ بھٹو لگا کر کوئی بھٹو نہیں بن جاتا، وہ ہار کہاں گئے جو سوئس میں پڑے تھے؟
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ انہیں جمہوریت اور حقوق پر اتنا گھمنڈ ہے تو جب ہماری عورتیں جیل گئیں تو کیا انہوں نے ایک لفظ مذمت کا کہا؟ ہمیں تو درس دیتے ہیں، اپنے گریبانوں میں جھانکیں، یہ اپنے مفادات کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں، ان کو جمہوریت راس نہیں آتی، یہ سب پاور شیئرنگ پر یقین رکھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ